اردغان اور اہلیہ کورونا وائرس کا شکار

   

انقرہ ۔ ترک صدر رجب طیب اردغان اور ان کی بیوی آمینہ دونوں کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ اردغان نے ہفتہ کو ٹوئٹس کے ذریعہ مطلع کیا کہ ان میں بیماری کی کمزور علامات ہیں اور وہ گھر سے اپنا کام کاج جاری رکھیں گے۔ وہ ایک ہفتہ تک استنبول میں اپنے گھر میں قرنطینہ رہیں گے اور پھر ان کا ایک اور ٹسٹ کرایا جائے گا۔ اس دوران تمام تر تقاریب اور اہم ملاقاتوں میں وہ ویڈیو کے ذریعہ شرکت کریں گے۔ آذربائیجان، یوکرائن، پاکستان اور کئی دیگر ممالک کے قائدین نے اردغان کو جلد صحت آبی کے پیغامات ارسال کئے۔