اردغان اور صدر پوتن کی ٹیلی فون پر بات چیت

   

انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے فون پر بات چیت کی۔ایوان صدر کی ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس میں روس یوکرین جنگ کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔صدر اردغان نے اس بات چیت میں طویل مدت سے کوششیں صرف کردہ روس۔ یوکیرین جنگی قیدیوں کے تبادلے کے عمل کے کامیابی سے ہمکنار ہونے اور اقوام متحدہ کے تعاون سے اناج راہداری پر مبنی استنبول مطابقت پر عمل درآمد پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔یہ بتاتے ہوئے کہ میکانزم کی توسیع، جو نومبر میں ختم ہو جائے گی کا معاملہ مشترکہ مفادات کا حامل ہونے کا ذکر کرنے والے صدر اردغان نے کہا کہ وہ روسی کھادوں اور اناج کی مصنوعات کی بھی بلا تعطل برآمد ات پر کام کرنے کو جاری رکھیں گے۔