اردغان سے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کی ملاقات

   

انقرہ : فلسطین کے صدر محمود عباس نے ترکی کے صدر رجب طیب اردغان سے استنبول کے قصر وحید الدین میں ملاقات کی۔ بند کمرے میں ہوئی ملاقات میں تعلقات کا جائزہ لیا گیا، اور ترکی اور فلسطین کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔