اردغان نے مسجد حملہ کی ویڈیو پھر دکھائی

   

استنبول ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترک صدر رجب طیب اردغان نے آج نیوزی لینڈ کی تنقید کے باوجود کرائسٹ چرچ کی مسجد پر حملہ کی ویڈیو کو عوام کیلئے پیش کیا۔ ترک صدر انتخابی مہم چلا رہے۔ نیوزی لینڈ کا ماننا ہیکہ اردغان حملے کی ویڈیو کا بیجا استعمال کررہے ہیں۔ فیس بک نے اس ویڈیو کو حذف کردیا ۔

سعودی خواتین بیرونی میڈیا سے رابطے پر نشانہ: ہیومن رائٹس واچ
بیروت ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی خواتین جو بیرونی ذرائع ابلاغ اور جہدکاروں کے ساتھ ربط رکھنے کے الزام میں تقریباً ایک سال سے محروس ہیں، ان پر قومی سلامتی کو جوکھم میں ڈالنے کی پاداش میں مقدمہ شروع کیا گیا ہے، ہیومن رائٹس واچ نے جمعرات کو یہ بات کہی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل پیج نے کہا کہ تقریباً ایک سال تک الزام آرائی ہوئی کہ خواتین کے حقوق کی یہ بہادر چمپینس ’بیرونی ایجنٹس‘ ہیں۔