انقرہ : ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے یوکرین کی موجودہ صورتحال پر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا ہے ۔ ڈیلی صباح نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔رپورٹ کے مطابق اجلاس میں یوکرین میں بدلتے حالات اورموجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے ۔ اجلاس کے بعد اردغان اپنا بیان جاری کریں گے ۔