اردغان کا سعودی شاہ سلمان سے رابطہ

   

Ferty9 Clinic

انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردغان نے سعودی فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ ترک کے صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیا کہ دونوں رہنماؤں نے بات چیت کے دوران ملکی تعلقات پر غور کیا۔ اس موقع پر صدر اردوان نے شب قدر اور عید الفطر کی مناسبت سے شاہ سلمان کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران دو طرفہ معاملات اور تعاون کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ترک صدر نے سعودی فرماں روا سے 21 نومبر 2020 ء کو ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔