اردغان کا میکرون کی انگلیوں کو دیر تک پکڑے رہنے پر تنازعہ

   

انقرہ۔ 18 مئی (ایجنسیز) البانیہ میں یورپی سیاسی برادری کے سربراہی اجلاس میں ایک “عجیب” واقعہ پیش آیا، یہ واقعہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان اور ان کے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون کے درمیان پیش آیا۔ملاقات کے دوران کیمروں نے میکرون کی اس شرمناک اور متنازعہ صورتحال کو دکھایا جب انہوں نے اردغان سے مصافحہ کیا تو اردغان نے تقریباً 12 سیکنڈ گزرنے کے بعد بھی فرانسیسی صدر کی انگلی کو جان بوجھ کر دیر تک پکڑے رکھا۔اس واقعہ نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر ردعمل اور بہت سے “تنازعات” کھڑے کر دیے خاص طور پر اس لیے بھی کہ میکرون نے اپنی انگلی چھڑانے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے تھے۔اس واقعہ کے بارے میں ابھی تک فریقین کی جانب سے کوئی سرکاری تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔