اردغان کا کل سےجرمنی کا دورہ

   

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان 17 نومبر بروز جمعہ سرکاری دورے پر جرمنی تشریف لے جا رہے ہیں۔جرمنی میں اپنی سرکاری مصروفیات کے دوران صدر اردغان جرمن چانسلر اولاف شْولز کے ساتھ ملاقات کریں گے۔مذاکرات میں غزّہ پر اسرائیلی حملوں کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور ترکیہ۔یورپی یونین تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔