انقرہ : ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اْرسولا وان ڈر لئین کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔ترکی صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے جاری کردی بیان کے مطابق مذاکرات میں روس کے یوکرین پر حملوں اور ترکی۔یورپی یونین تعلقات پر بات چیت کی گئی۔صدراردغان آج شام امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے ساتھ بھی ٹیلی فونک مذاکرات کریں گے۔