انقرہ : (سید مجیب کی رپورٹ) : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرس سے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات استنبول کے قصر وحد الدین میں ہوئی جس میں وزیر خارجہ خاقان فیدان ،صدارتی مشیر برائے اطلاعات فخر الدین آلتون،صدارتی مشیر برئے خارجہ پالیسی و سلامتی عاکف چغتائی قلیچ نے بھی شرکت کی ۔