استنبول : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے ڈی۔8 ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ۔بند کمرے کی یہ ملاقات استنبول کی وحدت الدین ریزیڈینسی میں طے پائی۔ملاقات میں ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان اور مشیر اعلیٰ برائے صدارتی سلامتی و خارجہ پالیسی عاکف چغتائی کلچ نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ ڈی۔8 ممالک وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس کل استنبول میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں غزّہ میں فوری، پائیدار اور غیر مشروط فائربندی اور غزّہ کے عوام پر اسرائیلی حملوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
