اردنی ریستوران میںخصوصی ڈش کھانے کے بعد سونے کی سہولت

   

Ferty9 Clinic

عمان : اردن کے ایک ریستوران کی سپیشل آفر نے پورے ملک میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔الامارات الیوم کے مطابق ریستوران کے مالک کے بیٹے عمر المبیضین نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’شروعات مذاق کے طور پر ہوئی تھی۔ ہمارا ریستوران ’المنسف‘ ڈش کے لیے مشہور ہے۔ اس سلسلے میں پیشکش کی گئی کہ المنسف ڈش طلب کرنے والوں کو ریستوران میں آرام کے لیے بیڈ بھی فراہم کیا جائے گا‘۔جس کے بعد ہوٹل کی مقبولیت گاہکوں میں بڑھنے لگی ہے‘۔المبیضین کا کہنا تھا کہ گاہکوں کو یہ پیشکش کی جائے المنسف ڈش کھانے والوں کو ریستوران میں سونے کی سہولت بھی دی جائے گی‘۔