اردن: ایک عوامی اجلاس میں اردن کی ریاستی سلامتی کی عدالت نے 16 میں سے چار ملزمان کو 20 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے ملزمان کو دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور گولہ بارود کو غیر قانونی طور پر استعمال کرنے کے ارادے سے رکھنے اور امن عامہ کو درہم برہم کرنے،معاشرے کے تحفظ اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے، انسداد دہشت گردی قانون کی دفعات کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دینے کے بعد اپنے فیصلے جاری کیے۔عدالت نے کہا کہ مجاز سکیورٹی اداروں کی کارروائیوں اور ملزمان کے بارے میں موصول ہونے والی معلومات کے اثرات کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیاگیا۔عدالت نے نتیجہ اخذ کیا کہ ضبط کیا گیا مواد انتہائی دھماکہ خیز تھا، جو فوجی دھماکہ خیز مواد کو تباہ کن خصوصیات کا حامل تھا۔