عمان : دنیا میں قابل افسوس اور الم سے بھرپور کہانیاں آئے روز سامنے آتی رہتی ہیں۔ ایسی ہی ایک کہانی اردن کے ایک نوجوان خلیل عبد النعیمات کی سامنے آئی ہے جس نے لوگوں کے دلوں کو گھائل کردیا ہے۔ یہ دردناک داستان اردن کے شہریوں کے ذہنوں میں نقش ہوکر رہ گئی ہے۔اردن کی عقبہ گورنری کے علاقے الشامیہ میں خلیل عبد النعیمات کی بہن کا انتقال 28 مئی کو ہوا اور پیر کی علی الصبح خلیل طوفانی بارش کے باعث آنے والے پانی کے ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ نے بتایا کہ 35 سالہ خلیل زرعی کریڈٹ کارپوریشن میں کام کرتا ہے۔ اتوار کو وہ اپنی مرحوم بہن فائزہ کی تدفین کیلئے گیا۔ سوگواروں کے جانے کے بعد خلیل نے قرآن کریم کی تلاوت کی اور کچھ دیر اپنی بہن کی قبر کے پاس رہنے کا فیصلہ کیا۔ وہ اپنی بہن کی قبر پر جا کر بیٹھا رہا۔