اردن میں امتحانی کامیابی پر غیرضروری جشن کیخلاف انتباہ

   

عمان : اردن کے پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نیشہریوں کو کسی بھی امتحان میں کامیابی کے نتائج ملنے کی صورت میں خوشی کے طور پر اندھا دھند فائرنگ کرنے یا گاڑیوں میں غل غپاڑاکرنے سے خبردار کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ملک میں قبائلی روایات کے مطابق خوشی کے موقع پر آتشیں اسلحے کے ذریعہ ہوائی فائرنگ کا رواج ہے جسیعام طور پر’تہوار پر فائرنگ’ کا نام دیا جاتا ہے۔اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اس قبائلی روایت کو ‘قانون کی صریح خلاف ورزی اور شہریوں کی صحت اور حفاظت کے خلاف عمل’ قرار دیا ہے۔خوشی کے تہوار پر فائرنگ اردن میں ایک مستقل مسئلہ ہے اور اس کی وجہ سے اکثر راہگیر زخمی بھی ہوتے ہیں یہاں تک کہ کبھی کبھار اس عمل سے ہلاکتوں کی بھی خبریں آتی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہیکہ 2013 سے 2018 کے درمیان اردن 1869افراد مختلف قسم کے جشن کے موقع پر کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ زخمی ہونے والوں کی شرح اس سے کہیں زیادہ بتائی گئی ہے۔