اردن میں امریکی فوج ڈرون حملے کا سراغ لگانے میں ناکام

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: اردن میں امریکی فوجی چوکی (ٹاور 22) ممکنہ طور پرڈرون حملے کا پتہ لگانے میں ناکام رہی ہے جس میں تین امریکی فوجی مارے گئے تھے۔ واشنگٹن پوسٹ نے امریکی محکمہ دفاع کے حکام کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے ۔گزشتہ ہفتے ، شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں امریکی فوجی چوکی پر ڈرون حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈرون اپنی نچلی پرواز کے راستے سے پتہ لگانے سے بچ سکتا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی حکام نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور نتائج تبدیل ہو سکتے ہیں۔اس سے قبل پینٹاگون کی نائب ترجمان سبرینا سنگھ نے منگل کو صحافیوں کو بتایا کہ ان کے پاس اس حملے کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے اور تشخیص جاری ہے ۔