اردن میں خوفناک ژالہ باری، گاڑیوں کی شیشے ٹوٹ گئے

   

عمان: اردن کی مختلف گورنریوں میں ژالہ باری نے سینکڑوں گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے۔ بارشوں کے باعث سیلاب میں کاریں بہنے لگیں اور انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔ موسمی عدم استحکام کے باعث ہونے والی تباہی کے دوران ایک شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔پبلک سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ نے موجودہ موسمی حالات کے نتیجہ میں خبردار کردیا اور کہا کہ مسلسل موسمی عدم استحکام کی روشنی میں مزید موسمی خطرات موجود ہیں۔ آنے والے دنوں میں جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں میں بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ سیول ڈیفنس اور عقبہ پولیس میں ریسکیو کیڈرز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عقبہ گورنریٹ کے الشامیہ علاقہ میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک گاڑی بہہ گئی جس میں دو افراد سوار تھے۔