عمان: اردن میں منکی پوکس وائرس کے پہلے معاملے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ یہ اطلاع سرکاری خبر رساں ایجنسی پیٹرا نے جمعہ کو وزارت صحت کے حوالے سے دی۔ جمعہ کو وزارت نے کہا کہ منکی پوکس کا مریض تقریباً 30 سالہ اردنی شہری ہے اور کئی یورپی ممالک کا سفر کرنے کے بعد 20 اگست کو وطن واپس لوٹا تھا۔وزارت نے کہا کہ فی الحال مریض کی حالت بہتر ہے اور وہ اپنے گھر میں تنہائی میں رہ کر صحت یاب ہو رہا ہے ۔ 25 اگست کو علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں جن میں بخار، گلے میں خراش، پٹھوں میں درد اور لمف کی سوجن شامل ہیں۔وزارت نے کہا کہ مریض کے رابطے میں آنے والے لوگوں کی صحت کے بارے میں اطلاعات حاصل کرنے کے لیے ان کا پتہ لگایا جارہا ہے ۔