اردن میں ہیلی کاپٹر حادثہ، ایک پائلٹ ہلاک، دوسرا زخمی

   

عمان : اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک سرکاری فوجی ذرائع نے رائل ایئر فورس کے میجر پائلٹ علی احمد محمود الحراسیس کی موت کا اعلان کردیا اور بتایا کہ پائلٹ علی احمد ایک کوبرا فوجی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثہ کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا اور اس نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ بقعہ کے علاقے میں پائلٹ میجر علی احمد محمود اور ایک ساتھ زخمی ہوگئے تھے۔ علی احمد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو تصدیق کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والا دوسرا پائلٹ اب بھی میڈیکل سٹی میں زیر علاج ہے۔کل پیر کو مسلح افواج کے ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ گر کر تباہ ہونے والا کوبرا ہیلی کاپٹر رائل ایئر فورس کا تھا۔ یہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کر رہا تھا اور اس نے بقعہ کے علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ذرائع نے بتایا تھا کہ اس کے دو پائلٹ زخمی ہیں جنہیں الحسین میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم منگل کو ان میں سے ایک کی موت کا اعلان کردیا گیا۔