اردن کی اسرائیلی سفیر کو طلب کرنے پر مجبور کرنے والی تصویر

   

عمان : اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ پیرس میں تقریر کرنے کے لیے پوڈیم پر چڑھے تو اس پر اردن کے الحاق پر مبنی نام نہاد اسرائیلی سرزمین کا نقشہ بھی موجود تھا۔ اردن کی جانب سے وزیر کی اس اشتعال انگیزی کے خلاف اردن کی عوام اور حکومت کی جانب سے رسمی احتجاج کیا گیا ہیسموٹریچ نے اتوار شام کے وقت تقریب میں شرکا کے سامنے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’ فلسطینی عوام جیسی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔ یہ تو سو سال سے بھی کم پرانی ایجاد ہے اور اس کے سوا کچھ نہیں‘‘اردن کی وزارت خارجہ نے پیر کو اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کی پیرس میں اتوار کو منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے دوران اسرائیل کے غلط نقشے کے استعمال کی شدید مذمت کی۔اس نقشے میں اردن کی سلطنت اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو اسرائیل کا حصہ دکھایا گیا تھا۔