اردن کے ولیعہد امیر حسین کی شادیفوجیوں کی خصوصی تقریب

   

عمان : اردن کے ولیعہد شہزادہ الامیر الحسین کی محترمہ رجوہ خالد السیف سے شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں تقریبات شروع ہو گئی ہیں۔ یہ شادی یکم ؍جون کو ہونا طے پائی ہے۔ اردنی شہریوں اور دنیا بھر کیلئے قدیم اردنی شاہی روایات پر مشتمل ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائیگا۔ شادی کی تقریب اردنی شاہی ہاشمی شادیوں کی روایات اور رسوم پر عمل کریں گی۔شاہ حسین بن طلال رائل آرمرڈ بریگیڈ / 40 کے ارکان نے ولیعہد الامیر الاحسین کی شادی قریب آنے کی مناسبت سے ’’سمر پارٹی‘‘ کا انعقاد کیا اور ان کی شادی کا جشن منایا۔ ولیعہد شہزادہ حسین بن عبداللہ رائل آرمرڈ بٹالین میں معاون کمانڈر کے عہدہ پر فائز ہیں۔اردنی ولی عہد، ان کے ساتھی افسران، نان کمیشنڈ افسران اور سپاہیوں نے شہزادہ ہاشم بن عبداللہ دوم کی موجودگی میں شادی کے اس جشن میں شرکت کی۔ ’’سمر پارٹی‘‘ میں شاعری، گیت اور رات کے قصے سنائے گئے۔ ایک مقبول رقص پیش کیا گیا۔ ساتھ ساتھ جنگ اور ہتھیاروں کی تنصیب اور انہیں ہٹانے سے متعلق گفتگو کی گئی۔