اردودانی ، زبان دانی کے 12 اکٹوبر کو امتحانات

   

7 اکٹوبر فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ ، 8 اکٹوبر سے ہال ٹکٹس کی تقسیم
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : دفتر عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام ، ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے ابتدائی تین درجات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے امتحانات 12 اکٹوبر 2025 اتوار صبح 10 تا 1 بجے دن مقرر ہیں ۔ تمام مراکز کے ذمہ داروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 7 اکٹوبر فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ مقرر ہے ۔ ہال ٹکٹس کی تقسیم 8 اکٹوبر 2025 کو شروع ہوجائے گی ۔ یہ تمام امتحانات تحریری ہوں گے ۔ سوالات و جوابی بیاض دفتر ٹرسٹ کی جانب سے دیا جائے گا ۔ کامیابی پر سند دی جائے گی ۔ نتائج کا اعلان 40 یوم بعد کیا جائے گا ۔ تمام مراکز کے صدر و معتمدین دفتر ٹرسٹ پر محترمہ ربطہ بیگم سے 8367043856 پر ربط کریں ۔۔