اردو ، ملک کی ثقافتی میراث ، گنگا جمنی تہذیب کی علامت

   

عالمی یوم اردو سرکاری طور پر منانے کی ضرورت ، نلگنڈہ میں اقبال مینار پر تقریب

نلگنڈہ /9 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اردو گنگا جمنی تہذیب کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی ثقافتی میراث بھی ہے اردو اور ہندی میں گہرا تعلق ہے ۔ عالمی یوم اردو سرکاری طور پر منانے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار عالمی یوم اردو شاعر مشرق علامہ شیخ محمد اقبالؒ کی سالگرہ کے موقع پر آج فلاح ملت ایجوکیشن سوسائٹی نلگنڈہ کی جانب سے اقبال مینار پر کاشم بازار نلگنڈہ میں منعقدہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے مختلف قائدین نے مخاطب کیا ۔ قبل ازیں شاعر مشرقی علامہ اقبال کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر بلدیہ جناب اصغر نائب صدر نشین بلدیہ اے رمیش ارکان بلدیہ ٹی آر ایس قائدین پی راما راجو محمد عامر نمائندہ رکن محمد عزیز الدین بیشتر احمد کلیم صدر ضلع ایمپلائیز یونین محمد مجیب الدین طاہر صدر اقامتی خانہ بہادر خان سید زاہد حسین کانگریسی قائد محمد ممتاز علی و دیگر نے مخاطب کیا ۔ صدر سوسائٹی ڈاکٹر اے اے خان نے تقریب کی صدارت کی ۔ ان قائدین نے اس پروگرام میں رکن اسمبلی نلگنڈہ کی عدم شرکت پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اردو کی میٹھاس سے نابلد قائدین عالمی اردو پروگرام کو نظر انداز کردیا ہے ۔ جبکہ اردو کسی مذہب کی زبان نہیں ہے اور ہندوستان کی آزادی میں اہم رول ادا کی ہے یہ زبان کو کسی ایک مذہب سے منصوب کرنا غلط ہے ۔ پارلیمنٹ میں اردو یا ہندی کو قومی زبان قرار دینے کیلئے برائے دہی ہوئی تھی ۔ اس پروگرام میں سوسائٹی سکریٹری و خواجہ غوث محی الدین ہاشم محمد موسی خان کے علاوہ دیگر قائدین شریک تھے ۔