بھینسہ : بھینسہ شہر کے قلب میں واقع ضلع پریشد سیکنڈری گرلز اردو ہائی اسکول کا کْل ہند پولنگ بوتھ کانگریس ریاستی ترجمان و نرمل ضلعی اقلیتی جنرل سکریٹری ایم اے لطیف نے دو دن قبل دورہ کیا تھا جہاں طالبات اور اساتذہ کی جانب سے مخلتف مسائل سے واقف کروایا جس پر ایم اے لطیف نے فورا متحرک انداز میں مذکورہ مسائل کی یکسوئی عمل میں لاتے ہوئے طالبات کیلئے دسترخوان ، جائے نماز ، اور کھانے کھانے کیلئے شترنجی اسکول کے حوالے کیا جس پر طالبات نے ایم اے لطیف سے اظہار تشکر کیا اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم اے لطیف نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں 10/10 نشانات لانے پر طالبات کو انعام سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا اس تقریب میں صدر مدرس نافع خان کے علاوہ اساتذہ وقار الدین ، سید مقیت اور دیگر میں شیخ احدساحل کرسپانڈینٹ گلوبل مورل ہائی اسکول کے علاوہ طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔