اردو امتحانات کا انعقاد

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : امتحانات اردو دانی ، عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو سے وابستہ اردو کے فروغ و ترقی و ترویج کے لیے گورنمنٹ گرلز محبوبیہ جونیر کالج ، گن فاونڈری سے 40 طلبہ نے حصہ لیا ۔ تبنیان انسٹی ٹیوٹ یاقوت پورہ پر 31 طلبہ ، بزم خواتین عیدی بازار ، مدرسہ سراج المومنات مشیر آباد ، باب العلم دینی مدرسہ نور خاں بازار ، ادارہ حمیدیہ اعظم پورہ ، حبا ایجوکیشن سوسائٹی ماریڈ پلی ، اشرف المدارس یاقوت پورہ ، مدرسہ دینیہ مسجد شجاعت ٹولی چوکی ، مدرسہ تعلیم القرآن حمال واڑی ، مدرسہ صوفیہ قادریہ سنتوش نگر ، ایوان خواتین مراد نگر ، مدرسہ اسلامیہ معارف القرآن کالے پتھر مصری گنج ، مرکز انجمن نسواں برکات عزاء کے ذمہ داروں نے دفتر ٹرسٹ پہنچ کر اپنے اپنے طلباء وطالبات کے جوابی بیاض داخل کئے ۔ ۔ تمام مراکز کے صدور و معتمدین اور ذمہ داروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 28 جولائی 2019 کے منعقدہ امتحانات کے نتیجہ کا اعلان 40 چالیس یوم میں کیا جائے گا ۔ دیگر تفصیلات کے لیے 8367043856 ۔ 24744180 (ext-225) پر ربط کریں ۔۔