اردو امتحانی مراکز میں آج امتحانات

   


حیدرآباد ۔ 27 اگست (راست) قاری محمد دستگیر خاں قادری کے بموجب محبوبیہ اسلامی نزد بنگلہ بینی اور مدرسہ دینیہ رشیدیہ واقع الاوہ بی بیؓ دبیرپورہ پر اردو دانی، زبان دانی، انشاء کے تحریری امتحانات زیراہتمام عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) 28 اگست 2022ء صبح 10 تا ایک بجے دن مقرر ہیں۔ تمام طلباء و طالبات اور مرد و خواتین کو اطلاع دی جاتی ہیکہ وہ ہال ٹکٹس ضرور ساتھ لائیں۔ اگر کسی وجہ سے ہال ٹکٹس حاصل نہ کرسکے ہیں تو 10 منٹ قبل امتحان سے مرکز کے ذمہ دار سے حاصل کرلیں۔ محترمہ ثمرین بیگم انچارج شعبہ طالبات سے حاصل کرلیں۔ مرد سکشن میں حافظ محمد شوکت اللہ خاں سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر مدارس کے صدر کمیٹی ڈاکٹر سید شاہ یوسف حسین قادری موجود رہیں گے۔
00 مفتی حافظ محمد مستان علی قادری نے بتایا کہ جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ روزنامہ سیاست کے زیراہتمام امتحانات ارد دانی، زبان دانی، اردو انشاء 28 اگست اتوار کو 10 تا 11 بجے دن منعقد ہوں گے۔ ان امتحانات میں مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین کی راست نگرانی میں ممتحن کے فرائض انجام دیں گے۔