حیدرآباد 26 اگست : ( پریس نوٹ) : قاری محمد دستگیر خاں قادری کے بموجب محبوبیہ اسلامی اسکول نزد بنگلہ بینی اور مدرسہ دینیہ رشیدیہ و شاہ حسین ؒ واقع الاوہ بی بی دبیر پورہ پر اردو دانی ، زبان دانی اور انشا کے تحریری امتحانات زیر اہتمام عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) 27 اگست 2023 صبح 10 تا 1 بجے دن مقرر ہیں۔ تمام طلباء وطالبات اور مرد و خواتین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ ہال ٹکٹس ضرور لائیں ۔ اگر کسی وجہ سے ہال ٹکٹس حاصل نہ کرسکے تو 10 منٹ قبل حاصل کرلیں ۔ محترمہ ثمرین ایوب انچارج شعبہ طالبات سے حاصل کرلیں ۔ مرد سیکشن میں محمد غوث الدین سے حاصل کرلیں ۔ اس موقع پر مدارس کے صدر کمیٹی ڈاکٹر سید شاہ یوسف حسین قادری موجود رہیں گے ۔