اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے مضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد

   

نئی دہلی ۔ اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے آج اکادمی کے دفتر میں ہندوستان کی آزادی کی 75 سالہ جشن کے موقع پر اسکولی طلبا و طالبات کے لیے ہندوستان کی آزادی کی تاریخ کو ملحوظ رکھتے ہوئے مضمون نویسی مقابلہ برائے سیکنڈری زمرہ (نویں و دسویں جماعت) اور سینئر سیکنڈری زمرہ (گیارہویں اور بارہویں جماعت)کا انعقاد کیا گیا جس میں دہلی کے سرکاری ، سرکاری امداد یافتہ اور سرکار سے منظورشدہ تقریباً 35 اسکولوں کے 120 طلبا و طالبات نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔ اس مقابلے میں دونوں زمرہ کے لیے 6-6 عنوانات دیے گئے تھے جن میں سے کسی ایک عنوان پر طلبا و طالبات کو کم از کم چار سو الفاظ پر مشتمل مضمون لکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔