العبیر میڈیکل گروپ عزیزیہ کے تعاون سے مفت معائنے اور تشخیص
جدہ یکم / اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اردواکیڈمی جدہ کے زیر اہتمام العبیر میڈیکل گروپ عزیزیہ میں 29 ستمبر بروزِ جمعہ شام 4 بجے تا 7 بجے فری میڈیکل کیمپ العبیر میڈیکل گروپ عزیزیہ کے تعاون سے رکھا گیا تھا۔اس میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا خاص مقصد یہ تھا کہ مستحق حضرات جو کسی وجہ سے انشورنس بنانے سے قاصر رہتے ہیں ‘ یا پھر جنکا انشورنس ختم ہوچکا ہوتا ہے اور فوری طور پر اْسکی تجدید کروانا مشکل ہوتا ہے یا پھر وہ حضرات جن کیلئے اپنی نِجی مصروفیات کی وجہ سے ڈاکٹرس کے پاس جاکر لمبی قطاروں میں انتظار کرنا دْشوار ہوتا ہے‘ ایسے ہی اورکسی مسائل کی وجہ سے ڈاکٹرس سے رجوع نہ ہونے والے حضرات کو فائدہ پہونچے۔ عوام الناس کی کثیر تعدادنے اس کیمپ سے رجوع ہوتے ہو ئے اردو اکیڈمی کے مقصد کو پورا کرنے میں تعاون کیا جس پر ہم تمام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اس کیمپ میں مریضوں کو فرسٹ ایڈ‘ ای سی جی ‘بلڈ پریشر اورذیابطیس کا مفت معانئہ کیا گیااور مختلف بیماریوں کے تعلق سے آگاہی بھی فراہم کی گئی اور مشوروں سے نوازاگیا۔اس موقع پراردو اکیڈمی جدّہ کے صدر حافظ محمد عبد السلام‘مسرس سید محمد خالد حسین مدنی نائب صدر ‘سید نعیم الدین معتمد ‘ اسلم افغانی‘ منورخان‘اعجاز احمد خان ‘ یوسف وحید‘ سمیع فاروقی‘ محمد عبدالمجیب صدیقی‘ سیدعبدالوھاب‘ کے علاوہ دیگرمعاونین اور خصوصاً ڈاکٹر عبدالباری اورمیرغضنفر علی ذکی (پی آئی او)کے خصوصی تعاون سے بہت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام کو پہونچا۔