اردو اکیڈیمی کی فوری تشکیل کے لیے کانگریس کا مطالبہ

   

حیدرآباد۔/29 اپریل، ( سیاست نیوز) پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری محمد امتیاز نے چیف منسٹر کے سی آر سے مطالبہ کیا کہ تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی تشکیل عمل میں لائیں تاکہ اردو زبان کی ترقی اور فروغ کی اسکیمات پر عمل آوری ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ عدم تشکیل کے نتیجہ میں اکیڈیمی کی سرگرمیاں اور اسکیمات ٹھپ ہوچکی ہیں اور چھوٹے اخبارات اور نیوز ایجنسیوں کو گرانٹ جاری نہیں کی گئی۔ انہوں نے اس سلسلہ میں انچارج سکریٹری ڈائرکٹر شاہنواز قاسم کو ہدایت جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ر