حیدرآباد۔/11 جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے 5 مختلف اسکیمات کی امدادی رقم میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ صدر اردو اکیڈیمی ایم کے مجیب الدین نے آج ایوارڈ تقریب میں یہ اعلان کیا۔ بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ کی رقم کو 10 ہزار روپئے سے بڑھا کر 25 ہزار کیا گیا ہے۔ اردو اخبارات، میگزینس، جرنلس اور ہفتہ وار اخبارات کو مالی امداد کی رقم 8 ہزار سے بڑھا کر 15 ہزار کردی گئی۔ چھوٹے اردو اخبارات، میگزینس، ہفتہ وار اخبارات اور جرنلس کو اشتہارات کی اسکیم کے تحت رقم 10 ہزار سے بڑھا کر 15 ہزار کی گئی۔ الیکٹرانک چیانلس اور کیبل ٹی وی سے وابستہ صحافیوں کی مالی امداد کی رقم کو 8 ہزار سے بڑھا کر10 ہزار اور 10 ہزار سے بڑھا کر 15 ہزار کیا گیا۔ بیسٹ اردو اسٹوڈنٹ ایوارڈ کی رقم 5 ہزار سے بڑھاکر 10 ہزار کرنے کا اعلان کیا گیا۔ صدر اکیڈیمی نے بتایا کہ بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈز کی تقریب عنقریب منعقدکی جائے گی۔ر