اردو اکیڈیمی کے انعام یافتہ ٹیچرس رقم سے محروم

   

2 ہفتے گذرنے کے باوجود رقم اکاؤنٹ میں نہیں آئی
حیدرآباد۔/20 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے مختلف زمرہ جات میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈز کے تحت 214 اساتذہ کو منتخب کیا گیا۔ 6 اگسٹ کو حیدرآباد میں تقریب منعقد کرتے ہوئے منتخب اساتذہ کو فی کس 25 ہزار روپئے کے انعامی چیکس حوالے کئے گئے لیکن افسوس کہ آج تک انعامی رقم ایوارڈ یافتگان کے بینک اکاؤنٹس میں جمع نہیں ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ محکمہ فینانس میں اردو اکیڈیمی کی جانب سے ایوارڈز کی رقم کی اجرائی کی درخواست زیر التواء ہے اور انعام یافتگان کو رقم کیلئے مزید کچھ دن انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ اردو اکیڈیمی میں بجٹ کی عدم موجودگی کے باوجود انعام یافتگان میں چیکس کی اجرائی باعث حیرت ہے۔ ایوارڈ یافتگان انعامی رقم کیلئے روزانہ حج ہاوز کے چکر کاٹ رہے ہیں یا پھر اردو اکیڈیمی کے عہدیداروں سے ربط میں ہیں۔ اس بارے میں اکیڈیمی کے عہدیدار کسی بھی وضاحت سے گریز کررہے ہیں۔