اردو اکیڈیمی کے ایوارڈ یافتہ گان کو تہنیت، تصانیف کا رسم افتتاح، سرکردہ شخصیتوں کا خطاب

   

حیدرآباد۔ 9 ڈسمبر (راست) ابولکلام آزاد ریسرچ انسٹی ٹیوٹ باغ عامہ نامپلی میں اردو اکیڈیمی ایوارڈ یافتگان کا تہنیتی پروگرام ’’صبح تہنیت‘‘ منعقد ہوا جس میں مخدوم ایوارڈ ابولکلام آزاد ایوارڈ کے انعام یافتگان جناب غلام یزدانی ایڈوکیٹ، جناب آصف پاشاہ پروفیسر نسیم الدین فریس، جناب امین الجعفری، محترمہ لکشمی دیوی راج کو شال پوشی اور مومنٹو پیش کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری کی قرأت کلام پاک اور نعت شریف سے ہوا۔ جناب جاوید کمال معتمد انسٹی ٹیوٹ نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور نائب صدر پروفیسر ایس اے شکور نے ایوارڈ یافتگان کی اردو کے تئیں خدمات سے حاضرین کو واقف کروایا۔ صدر انسٹی ٹیوٹ محترمہ پروفیسر اشرف رفیع نے ابولکلام آزاد کی خدمات کا تذکرہ کیا اور تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دی۔ آخر میں معزز رکن جناب عزیز احمد نے بھی مخاطب کیا۔ تہنیت سے قبل دو اردو کی تصانیف (کتابوں) کی رسم اجراء عمل میں آئی۔ ایک آقائے دوجہاں پر صاحبزادہ محمود کی تصنیف سیرت النبیؐ اور قرآن مکی زندگی اور دوسری تصنیف جناب جاوید کمال کی تصنیف ’’یہ یک تبسم بھی‘‘ کی رسم اجراء عمل میں آئی۔ تہنیت کے بعد ایوارڈ یافتگان نے بھی مخاطب کیا۔ آخر میں جاوید کمال نے شکریہ ادا کیا۔