حیدرآباد۔یکم مارچ، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کی جانب سے مانو کے طلبہ اور اردو جاب میلہ کے رجسٹر شدہ امیدواروں کو اطلاع دی جارہی ہے کہ ایم بی اے، آئی آئی ٹی، ڈپلومہ ہولڈر اور بی ٹیک طلبہ کیلئے 3 مارچ کو آف لائن انٹرویوز منعقد کئے جارہے ہیں۔ اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام اردو جاب میلہ کے تحت 4 فروری سے آن لائن انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکٹر محمد یوسف خاں انچارج ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کے مطابق جاب میلہ میں شرکت کرنے والی کمپنیوں نے خواہشمند امیدواروں کے آف لائن انٹرویوز کا آغاز کیا ہے۔ مختلف کمپنیوں کی جانب سے جن میں انشورنس کمپنیاں اور ٹیکنیکل سلیوشنس سے متعلق ادارے شامل ہیں انٹرویوز کا 3 مارچ کو صبح 9 بجے سے آغاز کریں گے۔ رجسٹرڈ طلبہ سے پابندی وقت شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔ ر