اردو دانی ، زبان دانی ، اردو انشا کے امتحانات

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( راست ) : ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ پر اردو دانی ، زبان دانی ، انشا کے امتحانات تحریری 28 اگست 2022 کو مقرر ہیں ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے تحت امتحان لیا جائے گا ۔ مرد و خواتین کے لیے و کالجس کے طلباء و طالبات بھی شریک امتحان ہوسکتے ہیں ۔ کسی تعلیم کی کوئی فیس نہیں ہے ۔ جناب فضل الرحمن سے ربط کریں ۔۔
٭٭ مفتی محمد مستان علی قادری بانی و ناظم کے بموجب جامعتہ المومنات مغل پورہ میں عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام امتحانات اردو دانی ، زبان دانی ، اردو انشا کی کوچنگ راست مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین کی نگرانی میں جاری ہے ۔ قابل معلمات 2 تا 4 بجے شام خصوصی تربیت اور امتحان کی تیاری کروا رہے ہیں ۔ یہ امتحانات 28 اگست اتوار صبح 10 تا 1 بجے دن منعقد ہوں گے ۔ ان امتحانات میں جامعتہ المومنات کے لگ بھگ 326 طلبہ وطالبات حصہ لیں گے ۔ کامیاب طلبہ وطالبات کو عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ اور ادارہ ادبیات سے اسناد عطا کئے جائیں گے ۔۔