اردو دانی ، زبان دانی ، انشا کے سنٹرس کے لیے درخواستوں کی طلبی ، رجسٹریشن کا آغاز

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( راست ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام اردو دانی ، زبان دانی ، انشا کی تعلیم کے لیے سنٹر قائم کرنے درخواستوں کی طلبی کا 20 جون 2023 سے رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ۔ 27 اگست 2023 کے آخری اتوار کو امتحانات مقرر ہوں گے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تمام مراکز کے ذمہ داروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ دفتر ٹرسٹ سے روزانہ 11 تا 5 بجے دن ملاقات کر کے مفت کتابیں حاصل کریں ۔ بلا معاوضہ تعلیم اور بغیر فیس امتحانات ہوں گے ۔ تمام مراکز کے صدور و معتمدین اور ٹیچرز کے علاوہ مرکز قائم کرنے کے خواہش مند کو رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دینا ہوگا ۔ نئی نسل کو اردو سے واقف کروانے کے لیے تعلیم کا آغاز کردیا جائے ۔ فون 8367043856۔ آفس 040-24744180 (Ext.225) پر ربط کریں ۔۔