اردو دانی ، زبان دانی اور انشاء کے آج امتحانات

   

Ferty9 Clinic

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے مذکورہ امتحانات میں 108541 امیدوار شرکت کریں گے
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام ، ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ حیدرآباد کے تعاون سے 28 جولائی 2019 کو صبح 10 تا 1 بجے بروز اتوار اردو امتحانات تین درجات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء مقرر ہے ۔ جس میں شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، مہاراشٹرا ، میسور ، کرناٹک ، دہلی ، چھتیس گڑھ ، منہلی ، رائے پور ، راجنند گاؤں ، چٹگوپہ ، شکاگو امریکہ کے امیدواروں کے لیے ہال ٹکٹس اور امتحانی میٹریل روانہ کردیا گیا ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اس امتحان میں 108541 شریک امتحان ہوں گے ۔ تمام مراکز کے ذمہ داروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بغیر ہال ٹکٹ کسی امیدوار کو امتحان دینے کی اجازت نہ دیں ۔ کسی وجہ کوئی دشواری ہو تو جناب محمد حبیب الرحمن سے 8367043856 ۔(ext-225) 040-24744114 پر ربط کریں ۔۔