اردو سے نئی نسل کو واقف کروانا ضروری، کریم نگر میں پروفیسر خواجہ معین الدین کا خطاب
کریم نگر ۔ مولانا آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائی کریم نگر کا اہم اجلاس 5 ستمبر بروز اتوار 11 بجے دن ھدیٰ ہائی اسکول میں جناب محمد ریاض علی رضوی صدر مولانا آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی صدارت منعقد ہوا۔ جس کو پروفیسر خواجہ معین الدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان تمام بھارتیوں کی مشترکہ زبان ہے جس سے ہماری تہذیب و تمدن کا اظہار ہوتا ہے۔ اولیائے طلباء و طالبات سے خواہش کی کہ وہ اپنے اپنے لڑکے اور لڑکیوں کو اردو سیکھنے کے لئے ھدیٰ ہائی اسکول محلہ سواران میں داخل کروانے کے لئے کوشش کریں۔ رجسٹریشن فارم جناب مسعود علی اکبر جنرل سکریٹری 9440682315 سیل نمبر پر ربط پیدا کرتے ہوئے حاصل کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر اظہر اکبر، مقتدر مکرم، محمد اکرم علی، محمد فیاض علی رضوی و دیگر نے مخاطب کیا۔ مسعود علی اکبر نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں اردو زبان کی اہمیت و افادیت اور مستقبل پر روشنی ڈالتے ہوئے اردو زبان کے مستقبل کو درخشاں قرار دیا۔ بشیر الدین حیدر کی قرأت سے پروگرام کا آغاز ہوا اور مسعود علی اکبر نے نعت پاک پیش کی۔
