اردو زبان کو عصری تعلیم سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت

   

ورنگل میں ریاستی اردو کانفرنس کا انعقاد‘ ایم ایل سی سری پال ریڈی ‘ طارق انصاری‘خسرو پاشاہ ودیگر شخصیتوںکا خطاب

اردواساتذہ کی جائیدادوں پرفوری تقرری کا مطالبہ

ورنگل۔16نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوم)سری پنگلی سری پال ریڈی ایم ایل سی ورنگل کھمم نلگنڈہ ٹیچرس حلقہ نے کہا کہ اْردو ہندوستان کی زبان ہے اور اسکے تحفظ کی ذمہ داری ہم تمام پر ہے۔ دور حاضر میں انگریزی زبان سیکھنا لازمی بن گیا ہے لیکن مادری زبان میں بھی تعلیم بہت ضروری ہے کیونکہ زبان کی بقاء اور مستقبل کا دارومدار اِس پر منحصر ہے۔ اْردو ٹیچرس اسوسی ایشن ریاست تلنگانہ کے زیر اہتمام کرسٹل گارڈن فنکشن ہال ورنگل میں منعقدہ عظیم الشان ریاستی اْردو ٹیچرس کانفرنس میں اساتذہ کی کثیر تعداد کو مخاطب کرتے ہوئے بطور مہمان خصوصی سری پال ریڈی نے اِن خیالات کا اظہار کیا۔ کانفرنس کا آغاز حافظ محمد سمیع الدین پی ایس معصوم علی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ محمد خواجہ مجتہد الدین اسکول اسسٹنٹ زیڈ پی ہیچ ایس مدور نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ خواجہ قطب الدین ریاستی صدر اْردو ٹیچرس اسوسی ایشن نے کانفرنس کی صدارت کی جبکہ ضلع ورنگل کمیٹی کے صدر خواجہ ظہیر الدین کانفرنس کے کنوینر تھے۔ اپنے خطاب میں سری پال ریڈی نے مزید کہا کہ ایم ایل سی سے قبل پی آر ٹی یو یونین ریاستی صدر کے طور پر اْنہوں نے ریاستی وزیر اعلیٰ سے نمائندگی کی جس پر 30%تیس فیصد پی آر سی اورسبکدوشی کی عمر 61سال کرنیکا اسمبلی میں اْن کا نام لیتے ہوئے اعلان کیا گیا تھا۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ اْردو اسکولس و اساتذہ کودرپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے وہ اپنی جانب سے ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔ طارق انصاری چیرمن تلنگانہ میناریٹی کمیشن نے کہا کہ اْردو کو عصری تعلیم و تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ اْنہوں نے کانفرنس کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اْردو ذریعہ تعلیم کے مستقبل اور چیلنجس کی جانکاری ، اْردو زبان کے فروغ اور ترقی کی حکمت عملیوں اور تعلیمی منصوبہ بندی کو وضع کرنے کیلئے اس طرح کے کانفرنس اہم ذریعہ ہیں۔ سیدشاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ چیرمن تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اْردو کو صرف مسلمانوں کی زبان تک محدود کرنا مناسب نہیں کیونکہ یہ ہندوستان کی زبان ہے۔ریاستی وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سیحالیہ ملاقات کے دوران اْنہوں نے اس بات کی نمائندگی کی ہے کہ ٹمریز (TMREIS) اور دیگر اقلیتی اداروں میں صرف اْردو داں حضرات کا تقرر کریں تاکہ اْردو ذریعہ تعلیم حاصل کرنیوالے طلباء کو روزگار حاصل ہو۔ خواجہ قطب الدین ریاستی صدر اْردو ٹیچرس اسوسی ایشن نے اپنے صدارتی خطاب میں اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے ذریعہ حکومت اور متعلقہ سرکاری افسران سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اْردو میڈیم مدارس میں اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر فوری تقرر کیا جائے نیز اْردو میڈیم کی جائیدادوں کو ڈی ریزرو کرنیکی ضرورت ہے کیونکہ ڈی ریزرو نہ کرنیکی وجہہ سے کئی قابل اساتذہ ملازمت سے محروم ہورہے اوراساتذہ کی کمی سے اْردو مدارس کی تعلیم پر اَثر پڑرہاہے اور اساتذہ کے پرموشن اور دیگر دیرینہ مسائل پر بھی حکومت سنجیدگی سے غور کرے۔کانفرنس کے دوران ایم ایل سی سری پنگلی سری پال ریڈی ، چیرمن تلنگانہ میناریٹی کمیشن طارق انصاری ، چیرمن تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی سیدشاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ کے ہاتھوں محمد عبدالمقتدر موظف مدرس اور محمد خواجہ نجم الدین گیلانی موظف صدر مدرس کو’’ کارنامہ حیات ایوارڈ‘‘ اور سید سرور محی الدین اسکول اسسٹنٹ سوشل زیڈ پی ہیچ ایس مدور ، قمر النسا بیگم صدر معلمہ پی ایس انتصار گنج اور اَمتہ المتین اسکول اسسٹنٹ بائیو سائنس جی جی ہیچ ایس کھمم کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیااور شال پوشی کیساتھ سند اور مومنٹو پیش کیا گیا۔حال ہی میں اسکول اسسٹنٹ سے ترقی پاکر بطور گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر جائزہ حاصل کرنیوالے معلمین سید عارف حسین زیڈ پی ہیچ ایس بدّا راو پیٹ ، محمد مجاہد علی زیڈ پی ہیچ ایس بولی کنٹہ ، عائشہ کوثر زیڈ پی ہیچ ایس قاسم دیوی پیٹ ، فرحت کوثر زیڈ پی ہیچ ایس اْپوگل جنگاوں اورریشما شوکت زیڈ پی ہیچ ایس سلاخ پور مدور سدی پیٹ کوشال پوشی ومومنٹو کیساتھ تہنیت پیش کی گئی۔ شئہ نشین پر موجود خصوصی مدعوین ایس وینکٹیشور راو ایم ای او ورنگل ،ڈاکٹر میر کوکب علی پرنسپل اسلامیہ کالج ورنگل ،ڈاکٹر محمد بہادرعلی موظف پرنسپال اسلامیہ کالج ورنگل ، ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صدر تلنگانہ میناریٹی انٹیلکچول فورم ورنگل ،مسعود مرزا محشر موظف ہیلت آفیسر ، مفتی منہاج احمد قیومی صدر صفا بیت المال ورنگل ، محمد مجیب الرحمن ریاستی صدر ٹوٹا تلنگانہ ، محمد عبدالقدیر موظف پرنسپال محبوبیہ پنجتن کالج نے بھی کانفرنس کو مخاطب کیا جنہیں بعد ازاں منتظمین کانفرنس کیجانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ نگران کانفرنس محمد شکیل احمد ریاستی جنرل سکریٹری یو ٹی اے کی زیر نگرانی ضلع ورنگل گورننگ باڈی کے ذمہ داران محمد عنایت اللہ خان نائب صدر، محمد اقبال اسوسی ایٹ صدر ، قمر النساء￿ بیگم خواتین زمرے کے نائب معتمد ، محترمہ نزہت پروین آرگنائزنگ سکریٹری ، سیداشرف حسین خازن، محمد خواجہ ناظم الدین میڈیا سکریٹری اور محمد نعیم الدین ایم پی پی ایس ملگ ، سمیہ فردوس جی پی ایس شمعون پیٹ نے کانفرنس کیانتظامت و مختلف اْمورخوش اسلوبی سے انجام دیے۔ محمد خواجہ مھیمن الدین اورسید خواجہ فرید الدین نے بہترین انداز میں نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ سیداشرف حسین مدرس کے ہدیہ تشکر پر کانفرنس کا اختتام عمل میں آیا۔ کانفرنس میں اْردو صحافی ایس ایم سعید ، وحید گلشن ، اکبر محی الدین ضیا?، محمدعبدلنعیم سیاست اسٹاف رپورٹرورنگل ، علیم دانش ، حافظ سید صادق حسین ، مرزا فتح اللہ بیگ ریاض ، محمدمنور الدین ، سید نظام الدین ، محمد معشوق شریف کے علاوہ دہلی ، نلگنڈہ کھمم سے محترمہ غوثہ بیگم وقار اصغر سلطانہ عائشہ یاسمین واجدہ نسرین تسلیم سلطانہ محبوب نگر ، رنگا ریڈی ، حیدرآباد، گدوال ، کریم نگر ، عادل آباد ، نظام آباد ، میدک کے اْردو اساتذہ کے علاوہ اْردو ٹیچرس اسوسی ایشن تلنگانہ کے تمام ضلعی صدور و کمیٹی ممبران کے علاوہ محبان اْردو نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔