اردو زبان کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی مساعی

   

Ferty9 Clinic

’’ ویب سائیٹ مائی نظام آباد‘‘ کی ایک سال کی تکمیل پر ’’ میرا شہر میرے لوگ‘‘ کتاب کی اشاعت

نظام آباد :نظام آباد شہر کے معروف قلمکا ر، مزاح نگار مجید عارف نظام آبادی کی جانب سے ضلع کی تاریخی، ثقافتی، مذہبی، سیاسی، سماجی اور ادبی صورتحال کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ویب سائٹ مائی نظام آباد
www.mynizamabad.com

کا آغازکیا تھا۔ ایک سال کی تکمیل پر اس اس ویب سائٹ پر شائع شدہ مختلف شخصیات کے خاکوں کو ”میرا شہر میرے لوگ” کے عنوان سے کتابی شکل دی جارہی ہے۔ جناب مجید عارف کے مطابق جلد اوّل کے تحت شہر وضلع نظام آباد کی اہم شخصیات جنہوں نے مختلف شعبہ حیات میں اپنی خدمات کے ذریعہ اُردو زبان کی ترقی وترویج کیلئے کام کیا ہے کتابی شکل میں اشاعت ماہِ جنوری2021؁ٗ؁ء کے آخر تک عمل میں لائی جارہی ہے۔جناب مجید عارف نظام آبادی نے طالب علمی کے زمانے سے اُردوزبان کی خدمت کو اپناشعار بنایا تھا جن کے افسانے طنز ومزاح پر مبنی مضامین ملک کے موقر ماہناموں، اخبارات کی زینت بنے ہیں۔ عصر حاضر میں اُردو زبان کو شوشل میڈیا سے مربوط کرنے اپنے شہر اور لوگوں سے محبت نے نظام آباد ڈاٹ کام ویب سائٹ میرا شہر میرے لوگ کے تحت ویب سائٹ مائی نظام آباد۔کام پر متعارف کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک سال کے عرصہ میں ضلع وشہر کی تاریخی عمارتوں، یادگار مقامات، سیر وتفریح گاہوں، ادبی، سماجی، مذہبی، سیاسی شخصیات پر تبصرے ویب سائٹ سے مربوط کئے گئے۔ اس کا م کیلئے مجید عارف کو شہر، ضلع کے معروف ریسرچ اسکالرس، قلمکاروں، دوست احباب کا مکمل تعاون حاصل رہا ہے۔ اس ویب سائٹ پر پوسٹ کردی، سیاسی، مذہبی،ادبی، صحافتی خدمات انجام دینے والی شخصیات پر مشتمل مضامین کو جلد اوّل کی عنقریب اجرائی عمل میں آئے گی۔ بہت جلد یہ کتاب معروف آن لائین شاہنگ امیزونAmazon پر دستیاب رہے گی۔ عصر حاضر میں اُردو سے نئی نسل دُور ہوتی جارہی ہے، عصری تقاضوں سے زبان اور شہر کے حالات کو متعارف کرنے مجید عارف کی یہ سنجیدہ کوشش لائق ستائش ہیں جن کی ہر گوشہ سے پذیرائی کی جارئی ہے۔ جلد ا وّل میراشہر میرے لوگ میں شہر، ضلع کی معروف شخصیات، مولانا سید ولی اللہ قاسمی (مرحوم)، الحاج تبسم فریدی (مرحوم)، مولوی عبدالغفار(مرحوم)، جناب یعقوب شروش (مرحوم)، جناب حافظ سید معظم علی (مرحوم)جناب غلام نبی نصرت(مرحوم)، جنا ن فضل اللہ قریشی (مرحوم)، جناب بہادر علی راجانی (مرحوم) کے علاوہ مسرز شوکت علی صوفی، ڈاکٹر اسلم فاروقی، احمدپریمی، جمیل نظام آبادی، ایم اے مقیت فاروقی، ڈاکٹر عزیز سہیل، اطہر معین، جمیل احمد خان کے خاکے پیش کئے جارہے ہیں۔