غیر ذمہ دارانہ خبروں کی اشاعت پرقانونی کاروائی کرنے فہیم تریشی کا انتباہ
حیدرآباد۔16۔ڈسمبر(سیاست نیوز) اردو صحافت ذمہ دارانہ کردار ادا کرے اور حقائق پر مبنی خبروں کی اشاعت کو یقینی بنائیں ۔ جناب فہیم قریشی نائب صدر ٹمریز نے آج پریس کانفرنس کے دوران تلنگانہ کی اردو صحافت کو مشورہ دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوںنے صحافتی اداروں کو مشورہ دیا کہ وہ مسلمانوں کو گمراہ نہ کریں اور کسی بھی طرح کے گمراہ کن پروپگنڈہ سے بازآجائیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اردو ذرائع ابلاغ اداروں کو درس دیا کہ وہ غیر مصدقہ خبروں کی اشاعت سے گریز کریں ۔ انہو ںنے کہا کہ وہ ذمہ داری کے ساتھ یہ بات کہہ رہے ہیں کہ اگر اردو صحافتی ادارے اس طرح کی بے بنیاد خبروں کی اشاعت سے باز نہیں آتے ہیں تو ایسی صورت میں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اردو اخبارات کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو غیر مصدقہ خبروں کی اشاعت کے ذریعہ گمراہ کر رہے ہیں۔فہیم قریشی نے سیاست میں شائع خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹمریز میں 2669 مخلوعہ جائیدادیں ہیں جبکہ ان کے دعوے کے مطابق ٹمریز میں محض 40 مخلوعہ جائیدادیں ہیں۔فہیم قریشی نے استفسار کیا کہ اردو اخبار کس کے لئے کام کر رہے ہیں!اور کیوں گمراہ کررہے ہیں۔ انہوں نے سیاسی مفادات کا اردوصحافت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ سنجیدگی سے اخبار کو سمجھا رہے ہیں کہ اس طرح کی خبروں کی اشاعت سے پرہیز کرے۔ انہو ںنے کہا کہ اخبار میں شائع ہونے والی خبر کی تردید نہیں کی جائے گی بلکہ صحافتی ادارہ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔3
