اردو صحافیوں کی قومی کانفرنس کے پوسٹر کی اجرائی

   

جگتیال /24 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنسلٹ فیڈریشن کی جانب سے اس ماہ کی 28 تاریخ کو حیدرآباد خواجہ مینشن میں منعقدشدنی اردو صحافیوں کی پہلی قومی کانفرس کے پوسٹرس کی جگتیال پریس کلب میں مقامی رکن اسمبلی یم سنجے کمار اور ضلع پریشد چیرپرسن داوا وسنتا سریش اور پریس کلب ضلعی صدر چیٹی سرینیواس اور دیگر کے ہاتھوں گذشتہ شام رسم اجراء عمل میں آئی۔ اس موقع پر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن جگتیال کے صدر مجاہد عادل اور جنرل سیکریٹری ضمیر علی عدنان نایب صدر سید عقیل آرگنائزنگ سیکریٹری افتخار علی زبیر اور یونس سعید ، غوث شمو سید عزیز احمد کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

جگتیال میں کنٹی ویلگوآپریشن تھیٹر کا افتتاح
جگتیال /24 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع جگتیال کے مستقر میں کنٹی ویلوگو آپریشن تھیٹر، تلنگانہ ریڈیا لوجی بھون کا ریاستی وزیرمحکمہ سماجی فلاح و بہبود کوپولا ایشورنے افتتاح کیا۔اس موقع پر ایم پی و ینکٹیش نیتا، ضلع کلکٹر محترمہ شیخ یاسمین باشا،ضلع پریشد چیرپرسن داوا وسنتا سریش، ایم ایل اے ڈاکٹر سنجے کمار، ایڈیشنل کلکٹر (مجالس مقامی) مندا مکرند و، لائبریری کارپوریشن کے چیئرمین ڈاکٹر چندر شیکھر گوڑDCMS چیرمین سریکانت ریڈی، میونسپل چیرمین گولی سرینواس، مختلف متعلقہ محکموں کے افسران، عوامی نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔