اردو میڈیم اسکولوں میں تقررات کا مطالبہ

   

کورٹلہ میں پی آر ٹی آئی یو کا اجلاس، محمد عبدالواجد اور دیگر کا خطاب
کورٹلہ ۔ 30 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب عبدالواجد آر ٹی یو ٹی ایس کورٹلہ منڈل کی صدارت میں بی آر آئی یو ٹی ایس کورٹلہ منڈل کے کونسل کا اجلاس بمقام ضلع پریشد ہائی اسکول بوائز کورٹلہ میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدر ضلع جگتیال امرناتھ ریڈی، جنرل سکریٹری آنند راؤ نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر عبدالواجد نے گزشتہ تین سال کے دوران یونین کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حکومت سے اردو میڈیم اسکولوں میں پرائمری ہیڈ ماسٹر پوسٹ منظور کرنے اور ہائی اسکولوں میں تمام مضامین کی جائیدادوں پر تقررات کرنے کا مطالبہ کیا۔ امرناتھ ریڈی، آنند راؤ جنرل سکریٹری نے حکومت سے نئے منظور شدہ 5400 پرائمری ہیڈ ماسٹر جائیدادوں میں سے اردو میڈیم اسکولوں پر بھی نئی جائیدادیں منظور کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں ریاستی قائد کی طرف سے اعلیٰ عہدیداروں سے نمائندگی کی گئی ہے۔ پی آر ٹی یو جگتیال ضلع کے کونسل اجلاس میں اور اکتوبر کے مہینے میں ریاستی کونسل کے اجلاس کی قرارداد میں اس کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں دو (DA) گرانی الاؤنس ریاستی حکومت کی جانب سے منظور کئے جانے کے امکانات ہیں۔ اجلاس کے اختتام کے بعد کورٹلہ منڈل کی جدید کمیٹی تشکیل دی گئی۔ الیکشن آفیسر کے فرائض سرینواس صدر پی آر ٹی یو ملاپور منڈل نے انجام دیئے۔ آئندہ دو سال کے لئے بی آر ٹی یو صدر منڈل کے طور پر محمد عبدالواجد کا تیسری مرتبہ بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا جبکہ جنرل سکریٹری کے طور پر نوین منتخب کئے گئے۔ اسوسی ایٹ صدر منڈل سید سیف الدین، ششانک، نائب صدر محمد یوسف علی، نائب صدر خواتین کے زمرے میں انکم جیوتی لکشمی، منڈل سکریٹری بی تروپتی کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں ریاستی اسوسی ایٹ صدر وینکٹ سدھیر ریاستی سکریٹری، سرتاج احمد، دامودھر، انجیا، راجو، عبدالقیوم، نجم الدین زاہد، افتخار اور اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔