اردو میڈیم اسکولوں میں داخلے کیلئے والدین سے اپیل

   

حیدرآباد۔/3 جون، ( سیاست نیوز) ریاست کی اساتذہ کی تنظیموں نے اولیائے طلبہ اور سرپرستوں سے اپنے بچوں کو اردو میڈیم اسکولس اور کالجس میں داخلے دلانے کی اپیل کی ہے تاکہ اردو زبان کا تحفظ ہوسکے۔ صدر راشٹریہ اوپادھیائے پنڈت پریشد محمد عبداللہ، صدر ضلع حیدرآباد محمد عبدالحمید خاں نے اپیل کی جاری کرتے ہوئے کہا کہ پہلی جماعت سے لے کر ہائی اسکول سطح تک سرکاری اردو میڈیم اسکولوں میں نصابی کتب کے ساتھ ساتھ نوٹ بکس مفت فراہم کی جارہی ہیں جس سے اولیائے طلبہ اور سرپرستوں کو راحت ملے گی۔ سرکاری اسکولوں میں نصابی کتب اور نوٹ بکس کے علاوہ یونیفارم اور دوپہر کے کھانے کا انتظام ہے۔ حکومت سرکاری اسکولوں میں بہتر انفرااسٹرکچر سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں داخلے کیلئے 3 تا 17 جون بڈی باٹا پروگرام جاری رہے گا۔ انہوں نے اردو مادری زبان کے تحفظ کیلئے اردو میڈیم اسکولوں میں داخلے کی اپیل کی۔ر