حیدرآباد ۔14۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے سرکاری اردو میڈیم اسکولوں میں انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے امدادی رقم ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن سے واپس ہونے کے بعد دوبارہ اسکولوں کو جاری کردی گئی۔ صدرنشین اردو اکیڈیمی محمد خواجہ مجیب الدین کے مطابق انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لئے اکیڈیمی نے 333 اردو میڈیم اسکولوں کیلئے فی کس 50,000 روپئے کے حساب سے جملہ ایک کروڑ 66 لاکھ 50000 روپئے کی منطوری دی ہے۔ یہ رقم متعلقہ اسکولوں کو روانہ کردی گئی تھی لیکن 157 اسکولس کی رقم 78 لاکھ 50 ہزار روپئے ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کے اکاؤنٹ میں واپس چلی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ 157 اسکولوں کی رقم کو واپس حاصل کرلیا گیا ہے اور آج 74 اسکولوں کو 37 لاکھ روپئے جاری کردیئے گئے ۔ خواجہ مجیب الدین نے بتایا کہ باقی اسکولوں کے ذمہ دار ہیڈ ماسٹر کے نام بینک اکاؤنٹ کھولیں تاکہ رقم منتقل کی جاسکیں۔ اردو اکیڈیمی سے بینک مینجر سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اسکول ہیڈ ماسٹر سے تعاون کریں۔ مذکورہ اسکولوں سے دوبارہ درخواستیں داخل کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔ر