نرمل۔/12نومبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریسنٹ ہائی اسکول مدینہ کالونی بھینسہ میں فوڈ میلہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ فوڈ میلہ کا افتتاح تعلقہ مدھول کے MLA جی وٹھل ریڈی نے کیا۔انھوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعہ ہی ہم دنیا میں ترقی کر سکتے ہیں۔صدر مدرس اور طلباء نے MLA جی وٹھل ریڈی کا استقبال پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے کیا۔ فوڈ میلہ میں جماعت چہارم تا دہم کے طلباء و طالبات نے مختلف غذائی اشیاء کی اسٹال لگائی۔ اس موقع پر بھینسہ مارکیٹ کمیٹی چیئرمین پی کرشنا،وائس چیئرمین سید آصف،بھینسہ ٹاؤن BRS صدر فاروق احمد صدیقی وہ دیگر بی آر ایس پارٹی کارکنان موجود تھیں۔ صدرمدرس عبدالکریم،سکریٹری سید بشیر، اکیڈیمک ڈائریکٹر سید محسن،سید عبدالجامع، سید ثاقب،عرفان خان اور خاتون معلمات بھی موجود تھیں۔