بچکنڈہ۔/7 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچکنڈہ اردو میڈیم ہائی اسکول میں تلگو، سماجی علم، حساب مضامین کے اساتذہ کے تقررات کرنے کے لئے سابق اسکول مینجمنٹ کمیٹی چیرمین شیخ حسین کی قیادت میں ضلع مہتمم تعلیمات مسٹر راجو سے نمائندگی کی گئی۔ ڈی ای او سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ بچکنڈہ اردو میڈیم ہائی اسکول میں اساتذہ کے فوری تقررات عمل میں لائے جائیں۔ شیخ حسین نے ضلع مہتمم تعلیمات سے کہا کہ اردو میڈیم اسکولوں میں مخلوعہ نشستوں کو پُر کرنے کا مطالبہ کیا۔ بچکنڈہ اردو میڈیم ہائی اسکول میں اساتذہ کے تقررات کرنے کا ڈی ای او مسٹر راجو نے تیقن دیا۔ اس موقع پر حافظ ایوب، قیصر پاشاہ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔