مدہول 21/ڈسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد عرفات طالب علم جماعت دھم اردو میڈیم ضلع پریشد ہائی اسکول مدہول نے ضلعی سطح پر منعقد ریاضی ٹیلنٹ ٹسٹ میں ضلع نرمل میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ واضح رہے کہ JVNR ہائی اسکول نرمل میں تلنگانہ ریاضی سوسائٹی کی جانب سے ضلعی ریاضی ٹیلنٹ ٹیسٹ منعقد کیاگیا آج اسکول اسمبلی ضلع پریشد ہائی اسکول میں محمد عرفات کو ضلع بھر میں نمایاں مقام حاصل کرنے پر ایم سرینواس صدر مدرس ضلع پریشد ہائی اسکول محمد مرتضی علی ریاضی ٹیچر وہ رتنا کر ٹیچر نے تہنیت پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور طلبا وہ طالبات سے کہاکہ وہ بھی اسی طرح تعلیمی میدان میں کا میابی حاصل کرتے ہوئے والدین اساتذہ کا نام روشن کریں اور ہر طالب علم اسی طرح اپنی پوشیدہ صلاحیت کو ابھاریں اس موقع پر تمام اساتذہ نے مبارک باد دی۔