اردو میڈیم طلبہ کیلئے روزگار کے زریں مواقع

   

6 جنوری کو ریاست کا پہلا ’’اردو جاب میلہ‘‘، آن لائن درخواستیں مطلوب
سنگاریڈی ۔ سنگاریڈی انچارج ضلع اقلیتی بہبود آفیسر این۔ رادھیکا رمنی کی پریس ٹوٹ کے بموجب تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈ یمی ‘ مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیور سٹی ‘ سیٹ ون اور حیدرآباد ویکر سیکشن ڈیو لپمنٹ اینڈ ویلفیر سو سائٹی کے اشتراک سے اُردو میڈیم سے کامیاب طلباء یا اُردو بحیثیت مضمون تعلیم حاصل کرنے والے بیروزگار نوجوانوں کو ملا زمتوں کے حصول کے ضمن میں ریاست تلنگانہ کا پہلا ’’ اُردو جاب میلہ ‘‘ 6 ؍جنوری 2022 ‘ بروز جمعرات اسپورٹس کامپلیکس ‘ مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیور سٹی ‘ گچی بائولی‘حیدرآباد میں صبح 10 ؍بجے تا شام 5 ؍بجے منعقد ہو گا ۔ جس کیلئے آن لائن درخواستیں قبول کی جا رہی ہیں ۔ ریاست تلنگانہ میں اس نوعیت کا جاب میلہ پہلی مرتبہ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ملک کی نامور آئی ٹی کمپنیاں ‘ بینکس ‘ فینانس اینڈ پالیسی میکنگ ‘ جر نلزم ‘ ہا سپٹلس ‘ ٹیلی کمیو نکیشن وغیرہ شرکت کرئینگے۔ ان کمپنیوں میں تکنیکی ‘ غیر تکنیکی ‘ انجینئر نگ ‘ لینگویج ڈیولپمنٹ ‘ بیک اپ اینڈ سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ سے متعلق مختلف روزگار کے مواقع حاصل ہو نگے ۔ ایسے بیروزگار امیدوار جو ایس ایس سی ‘ آئی ٹی آئی ‘ ڈپلوما ‘ گریجو یٹ ‘ پوسٹ گریجویٹ اور حکومت سے مسلمہ دینی مدارس کے کامیاب طلباء جن کی عمر 18 تا 35 سال کے درمیان ہو اور جنہوں نے ایس ایس سی ‘ انٹر و گریجویٹ کے مما ثل تعلیم حاصل کی ہو ‘ اس اُردو جاب میلہ میں شرکت کر سکتے ہیں ۔ خواہشمند اُمیدوار31 ؍ڈسمبر سے قبل https://forms.gle/apSp158x47fAYaHA پرآن لائن رجسٹریشن رجسٹریشن کروالیں۔امیدواروں کو چا ہیے کہ وہ 6 ؍جنوری کو منعقد شدنی اردو جاب میلہ میں اپنے بائیو ڈاٹا فارم کے 10 سیٹ معہ تمام درکار دستاویزکے ساتھ وقت مقررہ سے ایک گھنٹہ قبل حاضر رہیں ۔ انہوں نے اُردو ذریعہ تعلیم کے بیروزگار امیدوار وں سے خواہش کی کہ وہ اردو جاب میلہ سے استفادہ حاصل کریں۔