پداپلی۔ دارالخیر ویلفیئر سوسائٹی ضلع پداپلی کے زیر اہتمام اردو میڈیم (خواتین) ویمنس ڈگری کالج (متوازی کلاسز) ضلع مرکز میں قایم کرنے کیلئے ضلع پداپلی ایم ایل اے جناب داسری منوہر ریڈی کو ایک عرضداشت پیش کی گئی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ضلع پداپلی مرکز سے ہر سال تقریباً 120طلباء ایسے ہیں جو انٹرمیڈیٹ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے ضلع کریم نگر یا پھر ورنگل جانا پڑ رہا ہے۔ لیکن اپنی معاشی کمزوری کے باعث بہت سے طالبات درمیان میں ہی اپنی تعلیم کو ترک کرنے پر مجبور ہیں۔ اس لیے ضلع پداپلی مرکز میں ویمنس ڈگری کالج کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔ ضلع پداپلی ایم ایل اے جناب داسری منوہر ریڈی نے مثبت انداز میں جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اردو میڈیم ویمنس ڈگری کالج (متوازی کلاسز) کے قیام کے لیے وہ اپنے طور پر پرزور کوشش کریں گے۔ اس وفد میں “دارالخیر ویلفیئر سوسائٹی” ضلع پداپلی کے کارکنان اور اراکین شامل تھے۔
